کسانوں کے احتجاج نے مودی حکومت کو ہلا کررکھ دیا، پارلیمنٹ کے گھیراؤ کی تیاریاں

229

زرعی قوانین کے خلاف ڈٹے کسانوں نے مودی حکومت کو ہلا کررکھ دیا، مظاہرین نے بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کےگھیراؤ کی بھی تیاریاں کرلیں۔ کاشتکاروں نے دلی کی طرف جانے والی بڑی سڑکیں بلاک کر کے احتجاج کیا۔

پنجاب سے 50 ہزار خواتین کسان وومن ڈے پر دلی پہنچیں گی، بھارتی پنجاب میں بچے اوربڑے اپنے تحفظ کے لیے کرپان کے گر بھی سیکھ رہے ہیں، کسان رہنماؤں نے زرعی قوانین واپس نہ ہونے پر پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کررکھا ہے، بھارتی پارلیمنٹ کا دوسرا بجٹ سیشن کل سے شروع ہورہا ہے۔

کانگریس ہریانہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے خلاف 10مارچ کو تحریک عدم اعتماد لا ئے گی، دوسری جانب خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹائم میگزین نے احتجاج میں شریک خواتین کسانوں کو سرورق میں جگہ دی ہے۔ کسانوں کا پیغام تھا انہیں ڈرایا اور خریدا نہیں جا سکتا۔