نیوزی لینڈ کورونا سے پاک، مقامی سطح پر تمام پابندیاں ہٹانے کا اعلان

246

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کورونا وائرس کے خلاف فتح کا اعلان کرتے ہوئے مقامی سطح پر کورونا وائرس کے سلسلے میں عائد تمام تر پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا ہے ۔

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے آخری مریض کو بھی ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور جیسنڈا آرڈرن کے مطابق جب انہیں سنگ میل کے بارے میں پتہ چلا تو وہ خوشی سے اپنے کمرے میں رقص کرنے لگیں۔

نیوزی لینڈ میں سرحد پر سختی اور بندشیں برقرار رہیں گی لیکن سماجی فاصلے اور عوامی اجتماعات پر عائد پابندیاں ہٹالی گئی ہیں۔

50لاکھ آبادی کے حامل ملک نیوزی لینڈ میں ایک ہزار 154 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور 22افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

نیوزی لینڈ میں 17دن سے کوئی بھی شخص وائرس سے متاثر نہیں ہوا اور پیر تک صرف ایک فعال کیس تھا جسے ہسپتال سے آج فارغ کردیا گیا۔