دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا فروخت کیلئے پیش

227

دبئی مال میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی مال میں فیشن ہاؤس لائس ووائٹن کی جانب سے 8 مارچ تک جاری نمائش میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا سویلو (sewelo) نامی ہیرا فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بوٹسوانا سے دبئی لائے گئے 1758 قیراط کے ہیرے کو ابھی تراشہ نہیں گیا ہے اور ہیرے کی قیمت کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔