امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین جسمانی وزن پر شرمندہ اور توہین کرنے والے افراد کی مذمت کرتے ہوئے اس وقت کو یاد کیا جب پہلی بار حاملہ ہونے پر ان کا وزن 27 کلوگرام سے زیادہ بڑھ گیا تھا۔
انسٹاگرام پر اسٹوریز میں کم کارڈیشین نے بتایا کہ کس طرح لوگوں کی جانب سے 2013 میں حمل کے آخری ایام کے دوران ان کا موازنہ کلر وہیل مچھلی اور جسمانی ساخت کا موازنہ اس وقت حاملہ برطانوی شہزادی مڈلٹن سے کیا گیا۔
امریکی اسٹار نے کہا ‘میں روزانہ اپنے جسم میں تبدیلیوں پر روتی تھی، جس کی بنیادی وجہ لوگوں کی جانب سے کیے جانے والے موازنے کا دباؤ تھا کہ ایک صحت مند فرد کو کیسے نظر آنا چاہیے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ میڈیا کی جانب سے شامو دی وہیل سے بھی موازنہ کیا جارہا تھا’۔
یہ اس وہیل مچھلی کا نام ہے جس کو سی ورلڈ میں پرفارمنس کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا ‘مجھے ہفتہ وار بنیادوں میں کور اسٹوریز میں شرمندہ کیا جاتا تھا جس نے میرے عدم تحفظ کو اتنا تکلیف دہ بنادیا کہ میں مہینوں تک گھر سے باہر نہیں نکل سکی، اس نے مجھے توڑ کر رکھ دیا تھا’۔