سویڈن: چاقو کے وار سے 7 افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں افغان باشندہ گرفتار

230

اسٹاک ہوم: ڈسٹرکٹ عدالت نے 22 سالہ افغان باشندے کو رواں ہفتے کے آغاز میں 7 افراد پر چاقو سے وار کرنے کے الزام میں ریمانڈ پر بھیج دیا۔

اس شخص کو بدھ کی سہ پہر سویڈن کے جنوب میں تقریباً 13 ہزار افراد کی آبادی والے ایک چھوٹے سے قصبے ویٹلینڈا میں حملے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

جج انا سوجومان نے کہا کہ ‘انہیں 3 مارچ کو ویٹلینڈا میں اقدام قتل کے سات الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا’۔