‘سلم ڈاگ ملینئر’ کے اداکار پر سابقہ گرل فرینڈ کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

286

فلم ‘سلم ڈاگ ملینئر’ کے اداکار مدھر متل پر ان کی سابقہ گرل فرینڈ نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈین پینل کوڈ کی شق نمبر 354، 354 بی، 509 اور 323 کے تحت 23 فروری کو اداکار مدھر متل کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

مذکورہ ایف آئی آر میں اداکار پر ان کی سابقہ گرل فرینڈ کی جانب سے 13 فروری کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر مدھر متل کی جانب سے جنسی حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

لڑکی کے قریبی ذرائع نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا تھا کہ دونوں کے سوشل میڈیا پر مشترکہ دوست تھے جس کے بعد مدھر متل نے انہیں بھی ایڈ کیا تھا۔