رونالڈو 12ویں سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنیوالے فٹبالر بن گئے

231

نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا، وہ گزشتہ 12 سیزن میں 20 یا اس سے زائد گول سکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں۔

اٹالین فٹبال لیگ میں یووینٹس کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اب تک 21 میچز کھیل کر 20 گول سکور کر چکے ہیں۔سپیزیا کے خلاف انہوں نے سیزن کا 20 واں گول کیا۔

اس طرح وہ گزشتہ 12 سیزن میں 20 یا اس سے زیادہ گول سکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔