علی کاظمی کی فنی بوائے آسکرز کی فہرست میں شامل

254

کینیڈین نژاد پاکستانی اداکار علی کاظمی کی فلم”فنی بوائے”فلمی دنیا کے معتبر آسکرز ایوارڈ کی بیسٹ پکچر ایوارڈ کیٹیگری کیلئے اہل قرار دی گئی،فلم کو 366 فلموں میں شامل کیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اکیڈمی انٹرنیشنل فیچر فلم کے لیے 5 سے 10 فلموں کو نامزد کرے گی جس کے بعد ووٹنگ کا سلسلہ 5 مارچ سے شروع ہوگا جو 10 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد 15 مارچ کو حتمی نامزدگی کا اعلان کیاجائے گا۔