‘تانڈو’ میں متنازع مواد دکھانے پر ایمیزون پرائم نے غیر مشروط معافی مانگ لی

241

اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ایمیزون پرائم‘ نے ویب سیریز تانڈو میں متنازع مواد دکھانے پر غیر معمولی طور پر بھارتی ناظرین سے معافی مانگ لی۔

‘ایمیزون پرائم ویڈیو اپولوجیز’ کے عنوان سے جاری بیان میں کمپنی نے کہا کہ وہ ان مخصوص سینز پر معذرت خواہ ہے جن پر اعتراض کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایمیزون پرائم ان تمام افراد سے معذرت خواہ ہے جن کے جذبات ان سینز سے مجروح ہوئے۔

مزید کہا گیا کہ کمپنی ناظرین کی متنوع ثقافتوں اور عقائد کا احترام کرتے ہوئے مواد کی تیاری کا عمل جاری رکھے گی۔

ایمیزون پرائم کی معافی سے متعلق بھارت کے ایک سینئر پولیس عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکام معاملے کی تحقیقات جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ ’تانڈو‘ میں شامل متنازع مواد پر حکمران جماعت ’بھارتیہ جنتا پارٹی‘ (بی جے پی) کے ارکان سمیت دیگر افراد نے ’تانڈو‘ کی ٹیم کے خلاف توہین مذہب کے تحت متعدد پولیس تھانوں میں درخواستیں دی تھیں۔

لوگوں کی جانب سے ’تانڈو‘ سیریز کے ایک سین پر اعتراض کرنے کے بعد ’تانڈو‘ کی ٹیم نے عوام سے معافی بھی مانگی تھی اور مذکورہ سین کو ہٹانے کا اعلان بھی کیا تھا۔