پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب

248

اسلام آباد/ بیجنگ: گزشتہ روز چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مل کر پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کی سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کے ستر برسوں میں دونوں ممالک نے جامع تعاون کا مظاہرہ کیا ہے اور سدا بہار دوستی قائم کی ہے۔

چین اور پاکستان کو سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مزید اعلی معیار، وسیع پیمانے اور گہری سطح کا تعاون کرنا چاہیے۔

فریقین کو ایک دوسرے کے کلیدی مفادات اور دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  پاکستان ’’ایک چین‘‘ کی پالیسی پر ثابت قدم رہے گا اور ’’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ انیشی ایٹیو کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے لوگو کا اجراء بھی کیا۔