یونان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

257

یورپی یونین کے ملک یونان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 20 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ وسطی یونان کے قصبے "لریسا” میں آیا۔

یونان کے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک شہری نے بتایا کہ زلزلے کے شدید جھٹکے آنے کے بعد فوری طور پر گھر سے باہر آ گئے، میں نے اپنی زندگی میں اس طرح کا زلزلہ نہیں دیکھا۔