یہ نئی اے آئی فوٹو سروس آپ کو ‘خوفزدہ’ کردے گی

279

آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کو موجودہ عہد میں مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، مگر حال ہی میں اس پر مبنی ایک سروس ٹوئٹر پر وائرل ہوئی۔

ایک کمپنی مائی ہیریٹیج نے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیپ ناسٹلجیا نامی سروس متعارف کرائی ہے جو کسی عام تصویر کو متحرک کردیتی ہے اور ٹوئٹر پر لوگوں نے اسے خوفزدہ کردینے والی فیک ویڈیوز کو بنانے کے لیے استعمال کیا۔

اس سروس کے لیے اے آئی لائسنسڈ D-ID کو استعمال کرکے ایک اسٹل فوٹو کو متحرک کیا جاتا ہے۔

یہ آئی فونز کے لائیو فوٹوز جیسا فیچر ہے جس کی مدد سے اسمارٹ فون کی تصاویر کو چند سیکنڈ کی ویڈیو میں بدل دیا جاتا ہے۔

مگر ڈیپ ناسٹلجیا میں کسی بھی کیمرے سے کھینچی گئی تصویر کو ‘زندگی’ دی جاسکتی ہے۔

یہ پروگرام چہرے کی حرکات کی پری ریکارڈڈ ویڈیوز کو استعمال کرکے کسی بھی اسٹل فوٹو کے لیے بہترین کام کرتی ہے۔

کمپنی کا مقصد لوگوں کو اپنے انتقال کرجانے والے پیاروں کی تصاویر کو متحرک ہوتے دیکھنے میں مدد دینا ہے جو بظاہر ایک اچھا خیال ہے۔