نئی دہلی: بھارت میں ان دنوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ایسے میں کرکٹ میچ کے دوران پیش آنے والے واقعے نے سوشل میڈیا شائقین کو تفریح کا موقع فراہم کردیا ہے۔
بھارت کی کئی ریاستوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے گذشتہ ایک صدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے، وہی ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 روپے کا اضافے نے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے پر بھارت کی حزب اختلاف جماعتوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، ایسے میں سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کر رہی ہے، بہت سے افراد نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے طویل اور ناراضگی کے پیغامات شیئر کئے ہیں جبکہ کچھ نے میمز اور لطیفوں کا سہارا لیتے ہوئے بھونڈا طریقہ اختیار کیا ہے۔