بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری

280

بھارتی عدالت نے ہرجانہ کیس میں اداکارہ کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کی عدالت میں اداکارہ کے خلاف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کی ہرجانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں کنگنا رناوت کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اداکارہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 22 مارچ کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے ۔
واضح رہے کہ جاوید اختر نے درخواست میں کہا تھا کہ کنگنا نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ان پر بے بنیاد اور توہین آمیز تبصرے کئے ۔کنگنا رناوت اپنے انتہا پسند خیالات کے سبب اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ بھارتی اداکارہ ملک بھر میں جاری کسانوں کے احتجاج کے خلاف منفی بیانات داغنے سے باز نہ آئیں جس پر ان سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ بھارت میں کسانوں کا احتجاج سکھوں کی عالمی مہم کا حصہ بن چکا ہے۔