بلیک باکس کیا ہے؟ مختصر تعارف اور بنیادی معلومات

302

لاہور:جب بھی کِسی طیارے کا حادثہ ہوتا ہے تو ہم اکثر سنتے ہیں ‘’بلیک باکس مِل گیا ہے، بلیک باکس ڈھونڈا جا رہا ہے یا بلیک باکس مِلے گا تو ہی کچھ معلوم ہوسکے گا’’۔

یہ ٹرم میڈیا سمیت عوام میں کافی مشہور ہے جبکہ ماہرین اِس کو الیکٹرونک فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر بھی کہتے ہیں۔ بلیک باکس دو حِصوں پر مشتمل ہوتا ہے ایک حِصے کو فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر FDR اور دوسرے حِصے کو کاک پِٹ وائس ریکارڈر یا CVR کہا جاتا ہے۔

بلیک باکس کِسی بھی کمرشل ، نجی یا فائٹر طیارے میں لازماً نصب ہوتا ہے اور عموماً جہاز کی ٹیل میں یا ٹیل کے قریب نصب کِیا جاتا ہے۔ ایف ڈی آر حِصہ ہوا میں یعنی دورانِ پرواز طیارے کی آگے بڑھنے کی رفتار، اس کی بلندی، ہوا کی رفتار، درجہ حرارت، فیول لیول ، آٹو پائلٹ سٹیٹس سمیت دیگر بہت سارے پہلوؤں اور عوامل کو نوٹ کرتا ہے۔

ماڈرن ایف ڈی آر سیکڑوں پیرامیٹرز کو اپنے پاس ریکارڈ کرتے ہیں اور یہ ریکارڈنگ کم از کم 25 گھنٹوں کا بیک اَپ رکھتی ہے۔

بلیک باکس بنانے کا خیال سب سے پہلے ایک آسٹریلین ڈیوڈ وارن کے ذہن میں آیا تھا جِن کے اپنے والد کا انتقال ایک طیارہ حادثہ میں ہوا تھا۔ جب ان کے والد کی موت ہوئی تو وہ 9 برس کا ایک چھوٹا سا بچہ تھا۔

یہ حادثہ 1934ء میں ہوا تھا جبکہ پہلی بار 1950ء میں ڈیوڈ وارن نے اِس آئیڈیا پر کام کرنا شروع کِیا تھا اور 1953ء میں پہلی بار ایروناٹیکل ریسرچ لیبارٹری ARL میں یہ بلیک باکس تیار ہوسکا۔

فلائٹ ڈیٹا ریکارڈنگ ڈیوائس دوسری جنگِ عظیم میں برطانیہ میں تیار کی گئی جبکہ اِس کے علاوہ ماتا ہاری نامی فلائٹ ریکارڈر فِن لینڈ کے ایک ایوی ایشن انجینئر Veijo Hietalaنے تیار کِیا تھا جو کالے رنگ کے باکس کی شکل میں تھا۔

آج کل کے ڈیجیٹل ریکارڈرز کاک پِٹ کی دو گھنٹوں کی گفتگو ریکارڈ کرتے ہیں اور یہ اس کے بعد اوور رائٹ ہوجاتی ہے۔ اِس ریکارڈنگ میں طیارے کے اندر ہونے والی گفتگو، بیک گراؤنڈ آوازوں سمیت کریو کا آپس میں انٹریکشن اور طیارے کی کنٹرول ٹاور سے ہونی والی بات چِیت وغیرہ ریکارڈ ہوتی رہتی ہے۔

ابتدائی میگنیٹک ریکارڈرز صِرف 30 منٹس تک کی ریکارڈنگ رکھتے تھے لیکن یہ کوئی فِکس ٹائمنگ نہیں ہے اِس میں دورانیہ مختلف ہوسکتا ہے اور ہوتا ہے۔

بلیک باکسز یا FDRs کو virtually indestructibleسمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ ٹائٹینئیم یا سٹین لیس سٹیل جیسی دھاتوں کی دہری تہوں میں محفوظ ہوتے ہیں۔