امریکا نے میانمار کی فوجی حکومت کو مزید پابندیوں کی وارننگ دے دی

307

امریکا نے میانمار کی فوجی حکومت کو مزید پابندیوں کی وارننگ دے دی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی میانمار کے خلاف سخت اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی دفترخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے خبردار کیا ہے کہ برمی فوج مظاہرین پر تشدد سے باز رہے، انہوں نے کہا کہ میانمار میں سویلین حکومت بحال نہ کی گئی اور مظاہرین کی ہلاکتیں بند نہ ہوئیں تو امریکا مزید پابندیاں لگا دے گا۔

دوسری جانب امریکا نے سلامتی کونسل اجلاس میں میانمار کے خلاف سخت فیصلوں کی سفارش کی ہے۔