یروشلم: اسرائیل کے لیے متحدہ عرب امارات کے پہلے ایلچی محمد الخاجہ یروشلم پہنچ گئے اور ایک تقریب میں صدر ریون کو اپنی اسناد پیش کیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے صدر سے باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات سے آنے والے پہلے ایلچی نے ملاقات کی اور اپنی اسناد پیش کیں۔ محمد الخاجہ تین روز تک قیام کریں گے اور اماراتی سفارت خانے کے لیے جگہ کا انتخاب کریں گے۔