برطانوی شہزادہ فلپس المعروف ڈیوک آف ایڈنبرا کو مسلسل دو ہفتوں تک ایک ہسپتال میں نگہداشت یونٹ میں رکھے جانے کے بعد دوسرے ہسپتال میں منتقل کیے جانے کی وجہ سے لوگوں میں ان کی صحت سے متعلق تشویش بڑھ گئی۔
شہزادہ ہیری اور ولیم کے دادا 99 سالہ شہزادہ فلپس کو 17 فروری کو پہلی بار لندن کے کنگ ایڈورڈ 7 ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں مسلسل ان کی نگرانی کی جا رہی تھی۔
تاہم ان کی طبیعت میں کوئی بہتری نہ آنے اور قبل از وقت دل کے عارضے کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے انہیں لندن کے دوسرے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
99 سالہ شہزادہ فلپس کو یکم مارچ کو کنگ ایڈورڈ سے سینٹ بارتھولومیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں لاحق ہونے والے ایک نامعلوم انفکیشن کا علاج کیا جائے گا۔