رافیل فیبرس اور ان کے جوڑی دار فلپ روڈریگس پر مشتمل برازیلین جوڑی نےکورڈوبا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ رافیل فیبرس اور ان کے جوڑی دار فلپ روڈریگس پر مشتمل برازیلین جوڑی نے فائنل میچ میں مناکو کے رومین ارنیوڈو اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار بینوئٹ پائیر کو شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کیا۔