برازیل کے دارالحکومت براسیلیا میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پابندیاں فی الفور ختم کی جائیں کیونکہ وہ کام کرنا چاہتے ہیں۔
برازیل کے دارالحکومت میں کورونا کے کیسز بڑھنے پر اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت وارڈز میں بیڈز کی کمی ہو چکی ہے۔
ملک کے کئی شہروں میں پہلے ہی رات کے وقت کرفیو نافذ کیا جاچکا ہے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں برازیل کا تیسرا نمبر ہے۔
برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ 51 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 55 ہزار 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔