لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے مسئلہ نہیں لہٰذا ویزوں اور سیکیورٹی کی یقین دہانی چاہیے۔
ایک خلیجی اخبار کے بھارتی صحافی کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ہم رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت میں ہونے کی مخالفت نہیں کر رہے،البتہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کرکٹرز، معاون اسٹاف اور صحافیوں کے لیے ویزوں اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کو2109میں آئی سی سی کوالیفائرز میں شرکت کے لیے بھارت جانا تھا، بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کو لکھا ہے مگر جواب موصول نہیں ہورہا،مہینوں انتظار کے بعد بالآخر بتایا گیا کہ اب بہت دیر ہوچکی یوں پاکستان ٹیم میچ نہ کھیل پائی اور پوائنٹس برابر تقسیم ہوئے،ہم نہیں چاہتے کہ ایسی صورتحال دوبارہ پیدا ہو، یہ عالمی کرکٹ کے لیے بھی بہتر نہیں ہوگا۔