ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی حالیہ پوسٹ نے مداحوں کو پریشان کردیا۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور وقتاً فوقتاً مداحوں سے رابطہ بھی قائم رکھتے ہوئے ان سے سوال جواب بھی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے حوالے سے معلومات بھی فراہم کرتے ہیں لیکن ان کی حالیہ پوسٹ نے مداحوں کو فکر مند اور پریشان کردیا۔
امیتابھ بچن کی پوسٹ سے یہ واضح نہیں ہوا کہ ان کی کون سی سرجری ہونے جارہی ہے یا پھر وہ سرجری کرواچکے ہیں اور اب ان کی طبیعت سنبھل نہیں رہی، مداحوں نے بھی ان سے اسی طرح کے مختلف سوالات پوچھے تاہم لیجنڈی اداکارکی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔