سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 7 ڈرونز اور میزائل حملوں کو ناکام بنادیا

238

ریاض: سعودی عرب نے 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے حوثیوں باغیوں کی جانب سے کیے گئے 7 حملوں کو ناکام بنادیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں نے 4 ڈرونز اور 3 میزائل ریاض، مشیط خمیس اور جازان کی جانب داغے جنہیں فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے ترجمان نے مزید بتایا کہ حوثیوں نے بارود سے بھرے تین ڈرونز اور ایک میزائل دارالحکومت ریاض کی جانب داغا تھا جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا اندیشہ تھا۔