دمشق: شام میں روسی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں صوبے الحسکہ کے ترکی کے زیر انتظام علاقے میں روس کے فوجی اڈے المباقر کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔
شام میں انسانی حقوق کی آبزورویٹری گروپ المرصد کا دعویٰ ہے کہ روسی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 25 فروری کو ہی روس اور ترکی کے مشترکہ فوجی دستوں نے مشترکہ گشت کیا تھا جس میں روس کی 5 اور ترکی کی 4 فوجی گاڑیاں شامل تھیں۔ اس دوران میں روسی فوجی ہیلی کاپٹر بھی پرواز کرتے رہے تھے۔