اب ٹوئیٹس دیکھنے کیلئے بھی پیسے دینے ہوں گے؟

255

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ہائی پروفائل اکاؤنٹس سے معلومات کے حصول پر سبسکرپشن چارجز  لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹوئٹر نے اپنے سالانہ انویسٹرز اجلاس کے دوران ممکنہ ’نیو سپر فالوز سروس ‘ کا اعلان کیا ہے جو اشتہاراتی اہداف سے ہٹ کر آمدنی کے نئے طریقوں کی تلاش کی جانب ایک قدم ہے۔

ٹوئٹر کے ترجمان کا کہناہےکہ سپر فالوز کے ذریعے پبلشرز اور مواد کے تخلیق کاروں کو براہ راست صارفین کا تعاون مل سکے اور اسی فائدے کو دیکھتے ہوئے وہ مزید اچھا مواد تیار کریں گے۔

ٹوئٹر کے ترجمان نے کہا کہ وہ اپنی سروس کے فوائد کا بھی دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں اور ایسے طرز عمل کی جانچ بھی  کررہے ہیں جو پراڈکٹ فیچر کی حوصلہ افزائی یا ان کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔