لیڈی گاگا کا مغوی کتوں کو واپس لانے والے کیلئے 8 کروڑ روپے انعام کا اعلان

244

معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا، جو اپنے گانوں اور پرفارمنس کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنے اغوا ہونے والے دو کتوں کو واپس لانے والے کو کروڑوں روپے انعام میں دینے کا اعلان کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یورپی ملک اٹلی کے شہر روم میں کسی فلم کی شوٹنگ کے لیے موجود لیڈی گاگا نے اپنے نایاب کتوں کی باحفاظت واپسی کے لیے 5 لاکھ امریکی ڈالر انعام میں دینے کا اعلان کردیا۔

لیڈی گاگا نے پولیس کو بتایا کہ جو کوئی بھی شخص ان کے فرانسیسی نسل کے کتوں کو باحفاظت واپس لائے گا، اسے 5 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 8 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے۔