جلال آل کی عمران عباس کو ترک سوغات کھلانے کی تصویر وائرل

241

شہرہ آفاق ترک ڈراما ’ارطغرل غازی‘ کے اداکار جلال آل اور پاکستانی اداکار عمران عباس کی ترکی میں ہونے والی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

عمران عباس کی جانب سے ترکی کا درہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ وہاں پہلے ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور ریما خان سمیت دیگر پاکستانی شوبز شخصیات پاکستان اور ترکی کے آنے والے مشترکہ ڈرامے ’ترک لالا‘ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے استنبول میں موجود ہیں۔

عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور ریما خان گزشتہ ہفتے سے استنبول میں موجود ہیں اور وہ ’ترک لالا‘ کی مشترکہ پروڈکشن کمپنی ’تکدن فلمز‘ کے عہدیداروں سے ملاقاتیں اور مذاکرات کرنے میں مصروف ہیں۔

’تکدن فلمز‘ پاکستانی پروڈکشن ہاؤس ’انصاری فلمز‘ کے ساتھ مشترکہ طور پر ’ترک لالا‘ نامی ڈراما بنائے گا، جس متعلق پہلے ہی عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید وضاحت کر چکے ہیں۔