چین کے صدر شی جن پنگ نے دیہی علاقوں میں غربت ختم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ‘مکمل کامیابی’ حاصل ہونے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق چینی صدر کی جانب سے یہ اعلان دارالحکومت بیجنگ میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔ چین کے سرکاری میڈیا نے لگ بھگ 10 کروڑ افراد کو غربت سے نکالنے کی کوششوں میں کامیابی کا سہرا شی جن پنگ کی قیادت کے سر سجایا، اس سنگ میل کو عبور کرنے کا اعلان انہوں نے دسمبر میں کیا تھا اور اسے رواں سال حکمراں جماعت چائنیز کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کی 100ویں سالگرہ کا تحفہ قرار دیا تھا۔ تقریب سے خطاب میں چینی صدر اس سلسلے میں پارٹی قیادت کے عہد اور ملک کے سیاسی نظام سے اس میں حاصل ہونے والے فوائد کو سراہا۔

38

اقوام متحدہ: جہاں بھارت اور پاکستان کے سینئر فوجی عہدیدار کشیدگی کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں وہیں پاکستان کے اقوام متحدہ کے مندوب نے سلامتی کونسل کو یاد دلایا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر ’مستقبل کے‘ اور ’متوقع‘ حملوں کو روکنے کے لیے طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

دونوں ممالک کے سینئر فوجی کمانڈرز نے کنٹرول لائن اور دیگر تمام معاہدوں، افہام و تفہیم اور جنگ بندی پر سختی سے عمل کرنے پر رضامندی ظاہر کرنے سے چند گھنٹوں قبل ہی پاکستان نے ایک غیر رسمی طریقہ کار آریا فارمولہ کا استعمال کیا۔

پاکستان کے اقوام متحدہ کے سفیر منیر اکرم نے ممبران کو ایک یاد دہانی کے ساتھ اپنی بریفنگ کا آغاز کیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا مقصد جنگ کے راستے کو کالعدم قرار دینا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.