چینی صدر کا دیہی غربت کے خلاف کوششوں میں ‘مکمل کامیابی’ حاصل ہونے کا اعلان

35

چین کے صدر شی جن پنگ نے دیہی علاقوں میں غربت ختم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ‘مکمل کامیابی’ حاصل ہونے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق چینی صدر کی جانب سے یہ اعلان دارالحکومت بیجنگ میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔

چین کے سرکاری میڈیا نے لگ بھگ 10 کروڑ افراد کو غربت سے نکالنے کی کوششوں میں کامیابی کا سہرا شی جن پنگ کی قیادت کے سر سجایا، اس سنگ میل کو عبور کرنے کا اعلان انہوں نے دسمبر میں کیا تھا اور اسے رواں سال حکمراں جماعت چائنیز کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کی 100ویں سالگرہ کا تحفہ قرار دیا تھا۔

تقریب سے خطاب میں چینی صدر اس سلسلے میں پارٹی قیادت کے عہد اور ملک کے سیاسی نظام سے اس میں حاصل ہونے والے فوائد کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.