امریکی کمپنی نے کورونا ویکسین سے2021 میں ہونے والی آمدن بتادی

41

 واشنگٹن: کورونا ویکسین بنانے والی ایک اور امریکی کمپنی نے 2021 میں اس کی فروخت سے ہونے والے آمدن کا اندازہ بتا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی موڈرینا نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال اس کی تیارہ کردہ ویکیسن کی کل فروخت 18 اعشاریہ 4 ارب ڈالر تک جائے گی اور 2010 میں اپنے قیام کے بعد کمپنی پہلی مرتبہ منافعے میں جائے گی۔ اس سے قبل امریکی کمپنی فائزر بھی کورونا ویکسین سے ہونے والی آمدن کا تخمینہ بتا چکی ہے۔

واضح رہے کہ صرف فائزر اور موڈرینا کی تیار کردہ ویکسین کو امریکا میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں یہ ان دونوں کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کئی دیگر ممالک کو بھی فراہم کی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.