مریخ پر کھلنے والے پیراشوٹ میں ناسا کا ’خفیہ پیغام‘ کیا تھا؟

72

پیساڈینا، کیلیفورنیا: حالیہ ترین امریکی خلائی کھوجی ’’پریزروینس‘‘ نے جب مریخ پر اترنے کےلیے اپنا پیراشوٹ کھولا تو سفید اور سرخ رنگ کے اس پیراشوٹ میں ناسا کی طرف سے ایک ’خفیہ پیغام‘ بھی درج تھا۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ نے کچھ روز قبل مریخ پر اپنے خلائی مشن ’’پریزروینس‘‘ کے اُترنے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرنے کے بعد اعلان کیا کہ مریخ پر کھلنے والے پیراشوٹ میں ایک ’خفیہ پیغام‘ بھی ہے۔

اسی کے ساتھ عوام کو دعوت دی گئی کہ وہ اس خفیہ پیغام کو تلاش کریں اور پڑھنے کی کوشش کریں۔

حیرت انگیز طور پر، صرف چھ گھنٹے بعد ہی فرانس سے ایک ٹوئٹر صارف اور سافٹ ویئر انجینئر نے یہ خفیہ پیغام نہ صرف پڑھ لیا بلکہ اس کی وضاحت بھی اپنی ٹویٹ میں شیئر کرا دی:

پریزروینس پروجیکٹ کے چیف انجینئر، ایڈم اسٹیلٹزنر نے اس ’’درست جواب‘‘ کی تصدیق کرتے ہوئے کچھ اضافی وضاحت بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.