دیسی کشتی کے پہلوان روایتی ٹریننگ کی بجائے جدید ٹریننگ کرنے لگے

245

دیسی کشتی کے پہلوان اب روایتی ٹریننگ کی بجائے جدید ٹریننگ کرنے لگے ہیں۔

لاہور کے چودہ سالہ حسن بھولا پہلوان کا ایک ہی ٹارگٹ ہے کہ انہوں نے اولمپکس اور ورلڈ چیمپئین شپ میں ریسلنگ میں پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے ہیں۔

پہلوان فیملی سے تعلق ہونے کی وجہ سے انہیں اکھاڑے میں زور آزمائی اور داؤ پیچ کرنے کے لیے جدید طرز کی ٹریننگ میسر ہے۔

حسن بھولا پہلوان کو 60 کلو سے زائد وزنی ٹریکٹر ٹائر کے ساتھ ٹریننگ میں کوئی دقت نہیں ہوتی اور وہ رسے کے ساتھ درخت پر چڑھنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

‏حسن بھولا پہلوان کا کہنا ہے کہ جب پہلوانی کرنی ہو، گاما پہلوان، جھارا پہلوان اور انعام بٹ جیسا پہلوان بننا ہو تو پھر مشکل کس بات کی، محنت کروں گا تو پہلوان بنوں گا اور میڈلز جیتوں گا۔