سابق کرکٹر شعیب اختر سے بے انتہا مشابہت رکھنے والی بھارتی نژاد خاتون ٹک ٹاک اسٹار نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔
وینیتا کھلنانی بھارتی نژاد امریکن یوٹیوبر اور ٹک ٹاک اسٹار ہیں اور 2018 میں مس انڈیا نارتھ امریکا کا خطاب بھی جیت چکی ہیں۔ وینیتا یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
کچھ عرصہ پہلے وینیتا نے ایک مزاحیہ کانٹینٹ پر مبنی ویڈیو ’’دیسی پیرنٹس‘‘ سوشل میڈیا پر ڈالی تھی۔ وینیتا کی یہ ویڈیو پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی بے حد وائرل ہوئی تھی۔