فیشن کے نام پربے ڈھنگا لباس پہننے پر پریانکا چوپڑا مذاق کا نشانہ بن گئیں

243

ممبئی: بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو فیشن کے نام پر بے ڈھنگا  جیسا لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پریانکا چوپڑا اداکاری کے ساتھ عجیب و غریب فیشن کرنے کے لیے بھی مشہور ہیں۔ میٹ گالا 2017، 18 اور 19 کے دوران پریانکا چوپڑا کے لباس اور ان کے خوفناک میک اپ کی تصاویر کئی روز تک میڈیا میں گردش کرتی رہی تھیں۔

اور اب ایک بار پھر پریانکا چوپڑافیشن کے نام پر عجیب و غریب لباس پہننے پر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔ سوشل میڈیا پر پریانکا چوپڑا کی سبز رنگ کے پولکا ڈاٹ والے فٹبال جیسے لباس کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

اگرچہ یہ تو واضح نہیں ہوا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے یہ لباس کہاں پہنا تھا۔ تاہم یہ تصویر سب سے پہلے پریانکا کلوزایٹ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی اور وہیں سے یہ تصویر وائرل ہوئی۔ دیکھنے میں یہ لباس ایک بڑی سی ہرے رنگ کی فٹبال جیسا لگ رہا ہے جسے پریانکا نے کپڑوں کی جگہ پہن لیا ہو۔

پریانکا کی اس لباس میں تصویر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ ان پر نہایت مزاحیہ میمز بننی شروع ہوگئیں۔ کس نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں پریانکا کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا ’’جب آپ کی والدہ آپ کو کہیں بوریا بستر باندھو اور نکل جاؤ یہاں سے۔‘‘