آئٹم نمبر پاکستان جیسے مسلم ملک کیلئے نہیں بنا: اریبہ حبیب

235

اداکارہ اریبہ حبیب کا آئٹم نمبر سانگ سے متعلق کہنا ہے کہ ‘آئٹم نمبر’نام ہی غلط ہے اور یہ پاکستان جیسے مسلم ملک کیلئے بنا ہی نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام پر 1.5 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ اریبہ حبیب نے ایک انٹرویو میں آئٹم نمبر سانگز کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ‘ آئٹم سانگز بھارت جیسے ملک میں ہی بننا شروع ہوئے ہیں اور یہ بھارتی عوام کیلئے ہی بنے ہیں، اُنہیں فلموں میں مسالا چاہیے ہوتا ہے ، ڈانس، میوزک اور ڈرامہ بھارتیوں کی روایت میں شامل ہے ۔