چین: فوجی اہلکاروں کی تضحیک پر 6 افراد گرفتار

233

بیجنگ: چین نے فوجی اہلکاروں کی تضحیک پر 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے بھارت کے ساتھ سرحد پر جھڑپ میں مرنے والے 4 فوجیوں کی تضحیک پر 6 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی میڈیا کا کہناہے کہ ان افراد کو ’شہید‘ قرار دیے جانے والے فوجیوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران 6 افراد کو 15 روز تک کے لیے حراست میں لیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان ملک سے باہر ہیں جنہیں وطن واپسی پر گرفتار کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی حکومت قومی ہیروز کے خلاف آواز اٹھانے اور اس حوالے سے حکومتی بیانیے پر سوال اٹھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کررہی ہے۔