پاکستانی سائنس ایک جرمن مددگار اسکالر سے محروم ہوگئی

16

 کراچی: جرمنی کے معروف سائنس دان اور ٹیوبن جِنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ولف گینگ فولٹر کی موت سے پاکستان میں سائنس بین الاقوامی سطح پر ایک ہمدر د ا ور مددگار اسکالر سے محروم ہوگئی۔

اس حوالے سے جامعہ کراچی آئی سی سی بی میں پیر کو جرمن سائنسدان کی پاکستان کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ پروفیسر ولف گینگ فولٹر پاکستان قوم کے لیے بے پناہ محبت اورجذبہ احترام رکھتے تھے، پاکستان کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مقررین میں وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین  اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسر عطا الرحمن، بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوآرڈی نیٹر جنرل پروفیسر محمد اقبال چوہدری، پروفیسر عبدالملک، پروفیسر خالد ایم خان، پروفیسر عابد علی اور ٹیوبن جِنگ یونیورسٹی جرمنی کی ڈاکٹر سمبلہ فاروق شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.