پی ایس ایل چھوڑ کر ویسٹ انڈیز جانے پر افسوس ہے: کرس گیل

16

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے کھلاڑی کرس گیل کا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ اپنی قومی ڈیوٹی کے لیے فی الحال وطن واپس جارہے ہیں لیکن وہ لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل مرحلے میں اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرنے کے لیے دوبارہ واپس آئیں گے۔

کراچی میں لاہور قلندرز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست کے بعد میڈیا انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ لیگ کو فی الحال ادھورا چھوڑ کر ویسٹ انڈیز جارہے ہیں کیوں کہ انہیں اپنی نیشنل ٹیم کو جوائن کرنا ہے لیکن ابھی اس لیگ میں بہت کرکٹ باقی ہے اور وہ لاہور کے مرحلے میں دوبارہ واپس آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.