کامیڈین کپل شرما کو وہیل چیئرپردیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی

15

بھارتی معروف کامیڈین کپل شرما کو وہیل چیئر پر دیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

کپل شرما کا شمار بھارت کے معروف ترین کامیڈینز میں کیا جاتا ہے، نا صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی ان کی ایک بہت بڑی فین فالونگ ہے۔

دی کپل شرما شو کے میزبان کپل شرما حال ہی میں دوسرے بیٹے کے والد بنے ہیں جس پر مداحوں نے ان کے لیے خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لیکن اب کپل شرما کی ممبئی ایئرپورٹ پر وہیل چیئر پر جانے کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جس کے باعث ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں کپل شرما ماسک پہنے وہیل چیئر پر بیٹھے ہیں تاہم بظاہر ان کے جسم پر کوئی چوٹ یا زخم نظر نہیں آ رہا۔

معروف کامیڈین کی وہیل چیئر چلانے والے شخص نے پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ (پی پی ای) کٹ پہن رکھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.