تاپسی پنو پہلی بارشاہ رخ خان کے ساتھ رومانس کرنے کو تیار

16

بولی وڈ ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان اگرچہ ان دنوں اپنی آنے والی میگا بجٹ فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم ان کے شائقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ وہ جلد ہی بڑی اسکرین پر خود سے 22 سال کم عمر ہیروئن کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، خبریں ہیں کہ 55 سالہ شاہ رخ خان پہلی بار بڑے پردے پر خود سے 22 سال کم عمر 33 سالہ ہیروئن تاپسی پنو کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

پہلی بار شاہ رخ خان اور تاپسی پنو شہرت یافتہ فلم ساز راج کمار ہیرانی کی سماجی مسئلے پر بنی فلم میں رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

تاپسی پنو ان دنوں اگرچہ کچھ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم جلد ہی وہ شاہ رخ خان کے ساتھ راج کمار ہیرانی کی فلم کی شوٹنگ شروع کردیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.