راکھی ساونت نے شوہر سے طلاق لینے کا اشارہ کردیا

230

بالی وڈ اسکینڈل کوئین راکھی ساونت کے مبینہ شوہر رتیش کی اب تک تصاویر سامنے نہیں آئی ہیں  اور انہوں نے شوہر سے طلاق لینے کا شوشہ بھی چھوڑ دیا ہے۔

 راکھی ساونت نے جولائی 2019 میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین سے شادی کا اعلان کیا تھا تاہم اب تک ان کے شوہر کی تصاویر سامنے نہیں آئیں جس کے باعث ان کی شادی کے حوالے سے شکوک کا اظہار بھی کیا جاتا رہا ہے۔

اس حوالے سے مختلف تبصرےکیے جاتے رہے ہیں کہ ڈرامہ کوئین نے صرف میڈیا پبلسٹی کےلیے اپنی شادی کا شوشہ چھوڑا ہےکیونکہ ان کےگھر والوں کے علاوہ کسی نے بھی ان کی شادی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

حال ہی میں رئیلیٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں شرکت کے دوران بھی راکھی بارہا اپنے شوہرکا ذکر کرتی رہیں اور ایک بار تو ان سے عوام کے سامنے آنے کی درخواست بھی کی۔