’سیاسی مفادات کی خاطر انسانی حقوق کے استعمال کی شدید مخالفت کرتے ہیں،‘ چین

17

بیجنگ / جنیوا: چین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں برطانیہ اور دیگر ممالک کی جانب سے سنکیانگ، تبت اور ہانگ کانگ سے متعلق منفی بیانات کی شدید مخالفت کی ہے۔

جنیوا میں چینی وفد کے ترجمان لیو یوئن اینگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس پر زور دیا ہے کہ تمام فریق برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر انسانی حقوق کے امور سے متعلق تعمیری بات چیت اور تعاون کریں۔ انسانی حقوق کو نہ تو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرنا چاہیے اور نہ ہی اسے دوسرے ممالک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کےلیے بطور آلہ کار استعمال ہونا چاہئے۔

خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب میں چین مخالف پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سنکیانگ کے دروازے اقوامِ متحدہ کےلیے کھلے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.