کابل: افغانستان کے صوبے لوگار کی چیک پوسٹ پر حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگار میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس پر اہلکاروں نے بھی شدید مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں پبلک اپ رائزنگ سیکیورٹی فورس کے 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
حملہ آور جاتے ہوئے اپنے ہمراہ سرکاری اسلحہ اور ایک گاڑی بھی لے گئے جب کہ دو اہلکاروں کو یرغمال بنانے کی بھی اطلاع ہے۔ لوگار کے گورنر کے ترجمان نے حملے کی ذمہ داری طالبانپر عائد کی ہے۔