بگ باس 14: روبینہ دلیک نے ٹرافی اپنے نام کر لی

240

بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی کل فائنل قسط نشر کی گئی جس میں شو کی فاتح اداکارہ روبینہ دلیک قرار پائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ روبینہ دلیک وہ واحد کنٹسٹنٹ تھیں جنہوں نے بگ باس سیزن 14 کے گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارا تھا۔

بگ باس سیزن 14 کی فاتح اداکارہ روبینہ دلیک نے یہاں ساڑھے چار ماہ کا عرصہ گزارا اور وہ سیزن 14 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

بگ باس 14 میں فتح حاصل کرنے والی روبینہ دلیک نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ ہیں تو میں ہوں۔

خیال رہے کہ بگ باس سیزن 14 کے 3 فائنلسٹ میں نکی تنبولی، روبینہ دلیک اور گلوکار راہل ودیا شامل تھے، بعد ازاں نکی تنبولی کم ووٹوں کے بناء پر فائنل کی ریس سے باہر ہو گئی تھیں۔