امریکا پر پاکستان، بھارت کے مابین امن مذاکرات کیلئے کردار ادا کرنے پر زور

11

واشنگٹن: پاکستان نے امریکا پر زور دیا ہے کہ جنوبی ایشیائی خطے میں امن و استحکام لانے کے لیے بھارت کو اسلام آباد کے ساتھ رابطوں پر آمادہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

امریکا کے لیے پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا کہ ‘پاکستان پر امن ہمسائیگی کے لیے پر عزم ہے، یہ اب بھارت پر منحصر ہے کہ درست صورتحال پیدا کرے، ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ اپنا کردار ادا کرے۔

واشنگٹن تھنک ٹینک اسٹیمسن سینٹر کے آن لائن فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسد مجید خان نے یہ بھی تجویز دی کہ نئی بائیڈن حکومت کو افغانستان سے فوجیں نکالنے میں کسی بیھ تاخیر کے حوالے سے طالبان سے مشورہ کرنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.