اسرائیل نے روس کے ساتھ خفیہ معاہدے کے تحت شام کے لیے ویکسین خریدلی

233

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے شامی حکومت کو کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے کے لیے روس کو 12 لاکھ ڈالر ادا کردیے۔

ماسکو کی جانب سے کیے گئے معاہدے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت سے متعلق شرائط خفیہ ہیں جس کے بارے میں دونوں ممالک کی عوام کو کچھ بھی نہیں بتایا گیا۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل شام کو ویکسین فراہم کررہا ہے جو اس کے دشمن ملک ایرانی افواج کی میزبانی کر رہا ہے جس کی وجہ سے اس پر تنقید کی جارہی ہے کیونکہ یہودی ریاست نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو مناسب مقدار میں ویکسین فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔