برطانیہ کی لیبرپارٹی کے رہنما کئیر اسٹارمر نے مسئلہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ اولین ترجیع ہے اور امن کا پرچار چاہتا ہوں۔
برطانیہ کی لیبرپارٹی کے رہنما کئیر اسٹارمر نے پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کےنام خط لکھا جس میں انھوں نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر پر لیبر پارٹی کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، لیبرپارٹی کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قرارداداوں کو تسلیم اور ان کی حمایت کرتی ہے۔
کئیر اسٹارمر نے کہا کہ امن کا پرچار چاہتا ہوں مگر انسانی حقوق کا تحفظ اولین ترجیع ہے، اس لیے پاکستان اور بھارت کو مسئلے کا حل کشمیریوں کے ساتھ مل کر نکالنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کمیونیٹیز کے درمیان تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
دوسری جانب برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے پارٹی کے سربراہ کئیر اسٹارمر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔