لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

16

 کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹ سے شکست دیدی۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز بنائے جب کہ لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹ کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کیا۔

بین ڈنک 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد سمت پٹیل بیٹنگ کے لیے آئے لیکن 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ ڈیوڈ ویزے نے کھاتہ کھلونے کی بھی زحمت نہیں کی اور پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ 33 اور راشد خان 27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.