کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگوانے کا سوچ رہے ہیں: وسیم خان

241

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگوانے کا سوچ رہے ہیں۔

وسیم خان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پاکستان میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کو آنا ہے، پی ایس ایل کے فوری بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگوانے کا سوچ رہے ہیں، اس حوالے سے جلد معلومات مل جائے گی۔

وسیم خان نے کہا کہ این سی او سی کا شکریہ کہ انہوں نے ہی ایس ایل کے دوران 20فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ افتتاحی تقریب کا اچھا فیڈ بیک مل رہا ہے اور تقریب بہت اچھی تھی، نیشنل اسٹیڈیم میں آتش بازی کے سوا کچھ نہیں ہوا، لوگوں نے ٹی وی پر تقریب دیکھی اور خوش ہوئے۔