میرے حجاب سے مسئلہ ہے تو مجھے نہ دیکھیں:نور بخاری

245

سابق اداکارہ نور بخاری نے حجاب لینے پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں، کہتی ہیں کہ میرے حجاب سے مسئلہ ہے تو مجھے نہ دیکھیں۔

دین کیلئے شوبز کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نوربخاری نے اپنے حجاب کے انداز پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ مجھے اپنی قبر میں حساب دینا ہے ،جسے میرے حجاب سے مسئلہ ہے وہ مجھے نہ دیکھے ۔ نوربخاری نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی،جس میں وہ کسی دلہن کی طرح سجی ہوئی ہیں اور انہوں نے لباس سے میچ کرتا ہوا حجاب بھی پہنا ہے تاہم سوشل میڈیاصارفین کو ان کا انداز پسند نہ آیا اور تنقید شروع ہوگئی ۔

نوربخاری کا کہناتھاکہ اللہ میری نیت کو جانتاہے اور وہ ہمیشہ بہتر کرنے والا ہے ،مجھے پرتنقید کرنے والے خود پر ضرور غورکریں۔